جمعہ 29 ستمبر 2023 - 00:39
تاثرات بابت کتاب ’’تاریخ وثیقہ عربی کالج،فیض آباد‘‘

حوزہ/ خطیب اہل بیتؑ مولانا محمد محسن جونپوری :اب تک اس قدیم ادارہ (وثیقہ عربی کالج ،فیض آباد)کی تاریخ نہیں لکھی جا سکی تھی مگر تائید الٰہی شامل حال ہوئی اور یہ عظیم کام حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا شیخ ابن حسن صاحب قبلہ املوی کے ذریعہ انجام پایا ۔یقیناً موصوف نے ادارہ سے متعلق معلومات فراہم کرکے ماضی کی گرد میں چھپے ہوئے حالات وواقعات کو کتابی شکل میں پیش کرکے کار نمایاں انجام دیا ہے‘‘۔

حوزہ نیوز ایجنسی |

تحریر: حجۃ الاسلام مولانا ابن حسن املوی صدرالافاضل،واعظ

تاثرات بابت کتاب ’’تاریخ وثیقہ عربی کالج،فیض آباد‘‘

تاثرات: از قلم حقیقت رقم :خطیب اہل بیتؑ ،استاد محترم مولانا محمد محسن جونپوری،پرنسپل وثیقہ عربی کالج،فیض آباد ،ایودھیا

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

حامداً و مصلیاً علی النبی ؐ وآلہ

اما بعد:تاریخ وہ علم ہے جس کے ذریعہ ماضی میں رونما ہونے والے حالات وواقعات جن کا نگاہوں نے مشاہدہ نہیں کیا ہے ،اس کا علم ہوتا ہے۔نوعیت کے اعتبار سے تاریخ کی بھی مختلف شکلیں ہوتی ہیں ۔تاریخی نقطہ ٔ نظر سےجو چیزیں اہمیت کی حامل ہوتی ہیں وہ مؤرخین کی توجہ کا سبب بنتی ہیںنتیجہ میں مؤرخ اس سے متعلق معلومات فراہم کرنے میں دل و جان سے کوشش کرتا ہے اور اسے کتابی شکل میں پیش کرتا ہے تاکہ آنے والی نسلیں اس سے استفادہ کرسکیں۔

زیر نظر کتا ب جو ہندوستان کے قدیم ادارہ وثیقہ عربی کالج فیض آباد ایودھیا کی تاریخ پر مشتمل ہے یقیناً آنے والی نسلوں کے لئے ادارہ سے متعلق معلومات کا اہم ذخیرہ ہوگی۔اب تک اس قدیم ادارہ کی تاریخ نہیں لکھی جا سکی تھی مگر تائید الٰہی شامل حال ہوئی اور یہ عظیم کام حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا شیخ ابن حسن صاحب قبلہ املوی کے ذریعہ انجام پایا ۔یقیناً موصوف نے ادارہ سے متعلق معلومات فراہم کرکے ماضی کی گرد میں چھپے ہوئے حالات وواقعات کو کتابی شکل میں پیش کرکے کار نمایاں انجام دیا ہے ۔میں ان کی صحت وسلامتی اور مزید توفیقات کے لئے بارگاہ ذوالمنان میں دعا گو ہوں۔

نیزعزت مآب آقای حاج ڈاکٹر مہدی خواجہ پیری دائریکٹر مرکز بین المللی میکرو فیلم نور ،ایران کلچر ہاؤس نئی دہلی کا صمیم قلب سے ممنون و متشکر ہوں جنھوں نے کتاب مذکورہ کی طباعت و اشاعت کا گرانقدر بیڑا اٹھایا۔ فجزاھما اللہ خیرالجزاء۔

محمد محسن

پرنسپل وثیقہ عربی کالج ،فیض آباد ،ایودھیا

(ماخوذ از کتاب ’’تاریخ وثیقہ عربی کالج ،فیض آباد‘‘صفحہ۱۶)

تاثرات بابت کتاب ’’تاریخ وثیقہ عربی کالج،فیض آباد‘‘

نام کتاب : تاریخ وثیقہ عربی کالج ،فیض آباد

مؤلف : عمدۃ الواعظین عالیجناب الحاج والزائر مولا نا شیخ ابن حسن صاحب قبلہ املوی کربلائی (صدرالافاضل،واعظ)

زیر نظر : حجۃ الاسلام مولانا سید عالم مہدی صاحب قبلہ زید پوری ،انٹرنیشنل نور مائکرو فلم سینٹر ۔نئی دہلی

ً ً : حجۃ الاسلام مولانا محمد محسن صاحب قبلہ پرنسپل وثیقہ عربی کالج فیض آباد

پروف ریڈنگ : حجۃ الاسلام عالی جناب مولا شیخ مسرور فیضی املوی ’’قمی‘‘

کمپیوٹر کمپوزنگ : مولانا محمد وصی اختر معروفی لکھنؤ

ناشر : انٹر نیشنل نور مائیکرو فلم سینٹر ۔ایران کلچر ہاؤس۔نئی دہلی

مطبوعہ : مطبع نور انٹر نیشنل مائیکرو فلم سینٹر۔ایران کلچر ہاؤس۔نئی دہلی

ایڈیشن : پہلا

تعداد کتاب : 500(پانچ سو کاپی)

تعداد صفحات : 735

تقطیع (سائز) : 20X30/8

سنہ اشاعت : 2023ء

{ خواہشمند حضرات درج ذیل پتہ پر رابطہ کرسکتے ہیں:۔ }

انٹر نیشنل نو ر مائکرو فلم سینٹر ۔ ایران کلچر ہاؤس ،۱۸،تلک مارگ،نئی دہلی۔ہندوستان

Phone:+91-11-23383116,E-Mail:noormicro@yahoo.com / indianmanuscript@gmail.com

http://indianislamicmanuscript.com

۔۔۔۔۔۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .